ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملرنے کہا کہ ایران کئی سال سے دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پر ایرانی حملہ بھی دہشتگردی ہے، حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
میتھیو ملر نے کہا کہ ایران کی طرف سے حملے کے بارے میں کوئی انتباہ نہیں تھا، اب اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، صدر جوبائیڈن نے واضح کر دیا ہے کہ امریکا ہر صورت اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ خطے میں جنگ بندی چاہتے ہیں لیکن حماس مذاکرات کی میز پر نہیں آرہی، حماس کے مذاکرات پر راضی نہ ہونے کی وجہ سے جنگ بندی نہیں ہوسکی۔