پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ،172مریض رپورٹ

 لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں اضافہ جاری ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 172 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 ایک ہفتہ میں 904، رواں سال اب تک 3771 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 157 لاہور سے8جبکہ جہلم سے2ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

 گوجرانوالہ، چکوال، اٹک، سرگودھا اور اوکاڑہ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ،محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔