یوٹیوب نے بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا ، یوٹیوبرز کیلئے اہم خبر

اگر آپ بھی یوٹیوب پر ویڈیو زدیکھنے کے شوقین ہیں تو آپ کیلئے خوشخبری ہے کیونکہ کمپنی نے اپنے انٹرفیس اور دیگر فیچرز میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے 2 درجن سے زیادہ اپ ڈیٹس کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ موبائل فونز، ٹی وی، ویب اور یوٹیوب میوزک کو دیکھنے کا تجربہ پہلے سے زیادہ بہتر ہوسکے۔مثال کے طور پر اب موبائل ڈیوائس میں ٹیکسٹ زیادہ بڑا نظر ائے گا جبکہ پلے بیک اسپیڈ فیچر کو زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔

اسی طرح لینڈ اسکیپ موڈ پر نیوی گیشن ممکن ہوسکے گی جبکہ اور بھی کافی کچھ بہتر کیا جا رہا ہے۔

 منی پلیئر (miniplayer)

کمپنی نے منی پلیئر کو بھی بہتر بنایا ہے اور اب صارفین ویڈیوز دیکھتے ہوئے اسے ری سائز اور ایک سے دوسری جگہ منتقل کر سکیں گے تاکہ وہ دیگر کام بھی کرسکیں۔اس نئے منی پلیئر کے ذریعے آپ ویڈیوز دیکھتے ہوئے ویب براؤزنگ کرسکیں گے جبکہ پلے بیک کو متاثر کیے بغیر مزید ویڈیوز کو بھی ایڈ کرسکیں گے۔

پلے لسٹس

کمپنی کی جانب سے Collaborative پلے لسٹ نامی فیچر متعارف کرایا گیا ہے تاکہ صارفین اپنے دوستوں اور خاندان کو لنکس یا کیو آر کوڈز (ٹی وی پر) کے ذریعے اکٹھے پلے لسٹس بناسکیں۔ان پلے لسٹس کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) تصاویر کو تھمب نیل فوٹو کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔

سلیپ ٹائمر

یہ فیچر پہلے ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کو دستیاب تھا مگر اب اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک مخصوص دورانیے کو سیٹ کر سکیں گے اور ویڈیوز اس وقت پر خودکار طور پر رک جائیں گی۔آپ 10 منٹ، 15 منٹ، 20 منٹ، 30 منٹ، 45 منٹ، 60 منٹ یا ویڈیو کے اختتام تک کا دورانیہ سیٹ کرسکیں گے۔

ٹی وی پر یوٹیوب انٹرفیس کو ری ڈیزائن کر دیا گیا

کمپنی کی جانب سے ٹی وی پر یوٹیوب ایپ کے انٹرفیس کو ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق نئے انٹرفیس سے صارفین کے لیے ویڈیوز دیکھنے کا تجربہ بہتر ہوگا جبکہ ٹی وی پر شارٹس دیکھنے کے لیے بھی نئے انٹرفیس کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔