گورنر خیبر پختونخوا نے معاونین خصوصی کی تقرری کی سمری کی منظوری دیدی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کے معاونین خصوصی کی تقرری کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔

گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 2 معاونین کی سمری گورنر کو بھیجی تھی۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سمری میں طفیل انجم اور رنگیز احمد کو معاونین مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کی سمری دستخط کرنے کے بعد واپس بھجوادی۔