پروٹین کی کمی سے صحت کو کن مسائل کا سامنا ہوتا ہے؟

پروٹین ہماری خوراک کا ایک بہت اہم حصہ ہے۔ کاربوہائیڈریٹس اور چکنائیوں کے ساتھ یہ ایک ضروری میکرو نیوٹرینٹ ہے، مطلب یہ ہے کہ اگر ہم مستقل پروٹین کا استعمال نہیں کرتے ہیں تو ہم صحت مند زندگی نہیں گزار سکیں گے۔

 ماہر غذائیت حنا انیس نے بتایا کہ انسان کو دالیں ہو یا گوشت دونوں صورتوں میں پروٹین کی ضرورت ہے۔

پروٹین کی کمی اس وقت ہوتی ہے جب اس کی مقدار آپ کے جسم کی ضروریات کو پورا کرنے سے قاصر ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ غذائی اجزاء پروٹین کی طرح اہم ہوتے ہیں پروٹین آپ کے پٹھوں، جلد، انزائم اور ہارمونز کی عمارت کی اینٹ ہے اور یہ جسم کے تمام ٹشوز میں ایک لازمی کردار ادا کرتا ہے۔

حنا انیس نے بتایا کہ ہر انسان کی پروٹین کی ایک جیسی ضرورت نہیں ہوتی ہے یہ جسم کا وزن پٹھوں کی کمیت، جسمانی سرگرمی اور عمر سمیت بہت سے عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پروٹین کا زیادہ استعمال گردوں کی بیماریوں اور کام کے دوران جلد تھکاوٹ کا باعث بھی بنتا ہے۔x