بنوں : فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک، میجر سمیت3جوان شہید

سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ میجر سمیت 3 جوان بھی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 8 دہشتگرد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی قیادت میجر عاطف خلیل کررہے تھے، جو شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو جوانوں کے ساتھ شہید ہوگئے۔