خیبرپختونخوا ہاؤس کی دوبارہ مرمت پر 96 لاکھ 93 ہزار خرچ کا تخمینہ

گزشتہ ماہ خیبر پختونخوا میں ہونے والے واقعے سے متعلق نقصانات کی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

کے پی ہاؤس میں نقصانات سے متعلق محکمہ مواصلات اور تعمیرات کی اسپیشل کمیٹی کی ہدایت پر مشترکہ رپورٹ گیا کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی دوبارہ مرمت پر 96 لاکھ 93 ہزار خرچ آئے گا۔

رپورٹ کے مطابق کے پی ہاؤس میں توڑ پھوڑ سے 10 لاکھ روپے مالیت کے فرنیچر کا نقصان ہوا جب کہ 15 لاکھ کے ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر، کیمروں اور لیپ ٹاپ کا نقصان ہوا۔

مشترکہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کے پی ہاؤس سے وزیراعلیٰ کی بھی کئی اہم چیزیں غائب ہیں اس کے علاوہ ایم پی ایز اور پولیس کی بھی 16 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی بھی موجود نہیں ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا کہ 6 لاکھ روپے نقد خیبر پختونخوا ہاؤس کا کرایہ غائب ہے۔ اس کے علاوہ 64 لاکھ کا لائسنس یافتہ اسلحہ، موبائل فونز اور دیگر سامان بھی غائب ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے اعلان کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے پی ہاؤس آئے تھے جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے کے پی ہاؤس پر چڑھائی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں۔