خیبرپختونخوا کے پرائمری سکولوں کو تالا لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے اپ گریڈیشن کے نوٹی فکیشن کے حصول تک صوبے کی تمام پرائمری اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
پرائمری اساتذہ کا اپ گریڈیشن نہ ملنے پر اسکول بند کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
صدر آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن ایپٹا عزیز اللہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہماری اپ گریڈیشن کابینہ سے منظوری کے بعد بھی نہیں ہورہی، متعدد بار احتجاج اور مذاکرات کے بعد بھی معاملہ حل نہیں ہوا
صدر ایپٹا نے اعلان کیا کہ کل سے صوبے کے 26 ہزار پرائمری اسکول بند رہیں گے اور ایک لاکھ پرائمری اساتذہ سڑکوں پر ہوں گے۔