خوراک، ورزش، اور آگاہی: ذیابیطس سے بچنے کا حل

آج ذیابیطس کا عالمی دن منایا جارہا ہے،پاکستان میں ہر چوتھا بالغ فرد ذیابیطس کا شکار ہے۔

ذیابیطس کاعلاج ممکن نہیں تاہم احتیاط،ورزش اورادویات سےاس مرض پرقابو پایاجاسکتا ہے،ذیابیطس کی بڑی وجوہات میں  سے خوراک میں بے اعتدالی  ،موٹاپہ ، خاندانی رجہان اور پریشان کن حالات ہیں۔

ذیابیطس کے عالمی دن کی مناسبت سے سی ایم ایچ راولپنڈی میں آگاہی مہم کا انعقاد ہوا،سرجن جنرل لیفٹنٹ جنرل ارشدنسیم نے اپنےپیغام میں کہا شوگر ایک انتہائی خطرناک بیماری ہے اور پاکستان میں اب تک 3کروڑ سےزیادہ لوگ اس کا شکارہوچکے ہیں،شوگرسےبچاؤ میں صحت مند خوراک اور باقاعدگی سے ورزش انتہائی اہمیت کی حامل ہے،۔

چیف آف آرمی سٹاف کہ ویژن کےعین مطابق افواج پاکستان میں فزیکل فٹنس پر انتہائی توجہ مرکوز ہےجس کے باعث آرمی میں شوگر کے مرض کا تناسب نہ ہونے کے برابر ہے۔

پاکستان آرمی کے تمام ہسپتالوں میں شوگرکی تشخیص اور  آگاہی کے لیےخصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،لیفٹیننٹ کرنل شمائلہ محسن نے اپنے پیغام میں کہاپاکستان میں1.5کروڑ بچےموٹاپےکا شکار ہیں جو بعد میں چل کے شوگر جیسی موزی بیماری کا سبب بنتا ہے۔

 تمام کمبائنڈ ملٹری ہوسپٹلزمیں ایک بہت ایکٹو قسم کی آگاہی مہم چل رہی ہےجس میں شوگر سے بچاو کی آگاہی دی جا رہی ہے،شوگر سے بچاو  کے لیےمتوازن غذا جس میں جنک فوڈ کا استعمال نہ کرنا،باقاعدگی سے ایکسر سائز اور صحت مندعادات کو اپنائیں۔

ڈاکٹر سجیحہ نے اپنے پیغام میں کہاذیابیطس سے بچنے کے لیےآپ کو ہسپتال آنے کی ضرورت نہیں ہے، آپ گھر میں  احتیاط کر کے اس بیماری سے بچ سکتے ہیں۔

ڈاکٹرفرح گردیزی نے اپنےپیغام میں کہاذیابیطس کوئی جان لیوہ بیماری نہیں،محض اچھی خوراک اور ورزش سےآپ اس بیماری سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔