سر پر ایک یا دوبال بھی سفید نظر آئیں تو برا لگتا ہے، اکثر ان کر بالوں میں کلر کر کے چھپایا جاتا ہے لیکن ایک دو سفید بالوں کو چھپانے کے چکر میں زیا دہ بال سفید ہونے لگتے ہیں۔
ہمارے دیے گئے طریقے ان ایک دو سفید بالوں کو چھپانے میں بہت کارآمد ہیں، جو نہ صرف ان بالوں کو چھپا دیتا ہے بلکہ دوسرے بالوں کو بھی سفید ہونے سے روکتا ہے۔
اگر بالوں کی مانگ یا پیشانی کے آس اپاس ایک یا دو بال سفید نظر آتے ہیں تو انہیں چھپانے کے لیے آپ یہ چیزیں بھی استعمال کر سکتی ہیں۔
کاجل
سفید بالوں کو ایکسپائرڈ کاجل کی مد سے چھپایا جاسکتا ہے، کاجل میں بہت زیادہ کالا رنگ ہوتا ہے۔ اس کو لگانے سے سفید بالوں کو چھپایا جا سکتا ہےاور بالوں کو رنگنے کی زحمت سے بچا جا سکتا ہے۔
دو بادام پس کر روئی میں بھر دیں اور اس کی بتی تیار کرلیں۔ پھر اس بتی کو کسی چراغ میں ڈال کر سرسوں کا تیل ڈال کر جلا لیں اور اوپر پلیٹ رکھ دیں، تاکہ چراغ سے جو بھی دھواں نکلے وہ اکٹھا ہو جائے۔ جب پورا چراغ جل جائے تو اوپر رکھی پلیٹ کو ہٹالیں۔ جس پر کالاں دھواں کاجل کی شکل میں جمع ہوگیا ہوگا، اب اسے پلیٹ سے کھرچ کر بوتل میں رکھ دیں۔ اس کے اندر ایلوویرا جیل شامل کر کےاسےمحفوظ کر لیں۔
جب کبھ باہر جانا ہو تواپنے سر پر سفید بال دیکھیں اور ان سفید بالوں کو چھپانے کے لیے سادہ برش کی مدد سے لگا لیں۔