پاکستان میں پولیو وائرس سے مزید 2 بچے متاثر ہوگئے۔
حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پولیو سے متاثرہ بچوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔
حکام نے کہا کہ تحصیل درازندہ ڈی آئی خان میں 3 سال کی لڑکی اور 18 مہینےکا لڑکا پولیو سے معذور ہوئے، جس کے بعد خیبرپختونخوا میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 13ہوگئی۔
اس حوالے سے حکام نے مزید بتایا کہ سب سے زیادہ پولیو سے متاثر بچے بلوچستان میں ہیں، جہاں 24 بچے پولیو سے معذور ہوئے جبکہ سندھ میں اب تک 13، پنجاب اور اسلام آباد میں ایک، ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ دو نئے کیس آنے کے بعد ملک میں پولیو وائرس کے شکار بچوں کی تعداد 52 ہوگئی ہے۔