وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی 1613 متاثرہ اساتذہ کو بحال کرنے کی یقین دہانی

وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے  1613 متاثرہ اساتذہ کو بحال کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ 

تفصیلات کے مطابق 1613 متاثرہ اساتذہ نے عجب خان میانی صدر متاثرہ کوالیفائڈ اساتذہ  کی قیادت میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور سے گزشتہ رات امین ہاؤس میں  ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سردار علی امین خان گنڈا پورنے متاثرہ اساتذہ کو بحالی کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما سید کامران شاہ ،سید جمیل شاہ  سردار  شعیب خان میانخیل اور وزیر اعلی کےپرسنل سیکرٹری محمد نواز خان  بھی موجود تھے۔

 وزیر اعلی پختونخوا علی امین خان گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبے کی عوام کو روز گار کی فراہمی ان کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ایسے متاثرہ اساتذہ جو کوالیفائڈ  ہیں انہیں جلد بحال کیا جائے گا تاہم اساتذہ کو سابقہ تنخواہیں نہیں دی جائیں گی لیکن ان کو سروس پوری ملے گے۔

 متاثرہ اساتذہ کے صدر عجب خان نے وزیر اعلی کا غریب اساتذہ کے سر پر دست شفقت رکھنے اور ان کی دادرسی کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ اساتذہ نے وزیر اعلی اور پاکستان تحریک انصاف کے حق میں نعرہ بازی کی۔