پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر علی ارباب نے کہا ہے کہ محسن نقوی ایسے کام کر رہے ہیں کہ سیاستدان بعد میں پچھتائیں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے 200 سے زیادہ کارکنان غائب ہیں۔
شیر علی ارباب کا کہنا ہے کہ پشتونوں کے ساتھ ایسا رویہ برداشت نہیں کریں گے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ گولی حکومت نے چلائی یا کسی اور نے، سوال ہم پوچھیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کارکنوں نے کہاں پر توڑ پھوڑ کی ہے، ہمیں دکھائیں۔