وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبوں کےساتھ ملکرپولیوکےخلاف جنگ جیتیں گے۔
انسداد پولیومہم کےحوالےسےتقریب میں بطور مہمان خصوصی وزیراعظم شہبازشریف کا شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہا ملک میں60پولیوکیسز کا سامنےآنا باعث تشویش ہے،انسداد پولیومہم 16سے19دسمبرتک جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ب پولیوکے خلاف جنگ میں تعاون پربین الاقوامی شراکت داروں کےشکرگزارہیں، سعودی عرب،بل گیٹس فاؤنڈیشن اور ڈبلیو ایچ او کا تعاون قابل ستائش ہے، پاکستان سے پولیو کےمکمل خاتمےکےلیےسعودی ولی عہد کا کردارقابل قدرہے۔
محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبوں کےساتھ ملکرپولیوکےخلاف جنگ جیتیں گے، بھرپورعزم کےساتھ پولیوکوملکی سرحدوں سےباہرنکال کردم لیں گے، والدین سے اپیل ہے کہ انسداد پولیومہم میں حکومت سےتعاون کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ والدین انسداد پولیومہم میں ورکرزکےساتھ تعاون یقینی بنائیں، والدین بچوں کوقطرے پلا کران کا مستقبل محفوظ بنائیں، بچے توانا ہوکرملک کےروشن مستقبل میں کردارادا کرسکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیوورکرزکی ملک کےطول وعرض میں خدمات قابل ستائش ہیں، پولیوورکرزمرض کےخاتمےکےلیےجرات اور بہادری کےساتھ شبانہ روزمصروف ہیں، اس بارپولیوکا ہمیشہ کےلیےخاتمہ کرکےدم لیں گے۔
محمد شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی چیلنجزوالےعلاقوں میں قانون نافذ کرنےوالے اداروں کا بھرپورتعاون قابل تعریف ہے، ملکر آگےبڑھ رہے ہیں، پولیوکا خاتمہ ہماری ترجیح ہے۔