پشاور:گورنر خیبرپختونخوا نے مشال اعظم یوسفزئی کو وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے مشال اعظم یوسفزئی کو معاون خصوصی کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری گورنر خیبرپختونخوا، فیصل کریم کنڈی کو موصول ہوئی تھی۔
سمری میں وزیر اعلیٰ نے گورنر سے درخواست کی تھی کہ مشال یوسفزئی کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹایا جائے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے سمری کی منظوری دیتے ہوئے مشال یوسفزئی کو اس عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ کیا اور اس پر دستخط کے بعد سمری واپس وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دی۔