کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی دو بوگیاں کراچی کے ڈرگ روڈ اسٹیشن پر پٹری سے اتر گئیں، تاہم ریلوے حکام نے چند گھنٹوں میں مرمت کے بعد ٹریک کو دوبارہ فعال کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، رحمان بابا ایکسپریس کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ اسٹیشن منیجر کے مطابق، اس حادثے میں ریلوے ٹریک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، اور متاثرہ بوگیوں کو فوری طور پر پٹری سے ہٹا دیا گیا۔
ریلیف ٹرین نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، جبکہ ہارڈ ایکسل والی متاثرہ بوگی کو علیحدہ کر کے ٹریک کی بحالی کا عمل مکمل کیا گیا۔ خوش قسمتی سے، اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی مسافر زخمی ہوا۔