پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں سوشل میڈیا کے صارفین کی تعداد سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق، جنوری 2024 تک فیس بک کے صارفین کی تعداد 6 کروڑ 4 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جن میں مرد صارفین کی تعداد 76 فیصد اور خواتین صارفین کی تعداد 24 فیصد ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یوٹیوب کے صارفین کی تعداد جنوری 2024 تک 7 کروڑ 17 لاکھ ریکارڈ کی گئی، جن میں 72 فیصد مرد اور 28 فیصد خواتین ہیں۔
اس کے علاوہ، جنوری 2024 تک ٹک ٹاک کے صارفین کی تعداد 5 کروڑ 44 لاکھ رہی، جن میں مرد صارفین 78 فیصد اور خواتین صارفین 22 فیصد ہیں۔
انسٹاگرام کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2024 تک اس کے صارفین کی تعداد 1 کروڑ 73 لاکھ ہے، جن میں 64 فیصد مرد اور 36 فیصد خواتین ہیں۔