اسلام آباد:
پی ٹی اے نے ہزاروں موبائل نمبرز بلاک کردیے۔ ان نمبرز کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو ہزاروں شکایات موصول ہوئی تھیں۔
حکام نے بتایا کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کے ساتھ فراڈ کرنے والے ہزاروں نمبرز بلاک کیے ہیں۔ ملک میں موبائل فون صارفین کے ساتھ دھوکا دہی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ایک سال کے دوران دھوکا دہی میں ملوث 5 ہزار 294 موبائل نمبرز بلاک کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ فراڈ اور دھوکا دہی میں ملوث 4 ہزار 507 آئی ایم ای آئی بلاک کی گئی ہیں جب کہ گزشتہ مالی سال فراڈ میں ملوث 113 افراد کے شناختی کارڈز بھی بلاک کیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیاہ ے کہ پی ٹی اے کو چوری شدہ موبائلز بلاک کرنے کی 27 ہزار 351 شکایات موصول ہوئیں، جب کہ ایک سال میں موبائل ان بلاک کرنے کی ایک ہزار 818 درخواستیں موصول ہوئیں۔