پشاور: ایشیائی ترقیاتی بینک نے خیبرپختونخوا کے صحت کے منصوبوں کے لیے 7.5 ملین ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے، یہ فنڈنگ اہم اہداف کے حصول پر دی گئی ہے۔
یہ منظوری ڈسبرسمنٹ لنکڈ انڈیکیٹرز (DLIs) 1، 2، 3 اور 5 کے کامیابی سے مکمل ہونے پر دی گئی۔ ادائیگی سے منسلک اشاریہ 1 کے تحت، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں میں او پی ڈی اور داخل مریضوں کی تعداد کے ہدف کو عبور کیا گیا ہے۔
اشاریہ 2 کے تحت، سیکنڈری ہیلتھ کیئر اسپتالوں میں سالانہ ڈیلیوریز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اور 2023-24 کے دوران ثانوی اسپتالوں میں 141,386 ڈیلیوریز کی گئیں، جو کہ 136,000 کے ہدف سے زیادہ ہیں۔
علاوہ ازیں، جینڈر سنسیٹو کوالٹی انشورنس میکانزم کو 6 اسپتالوں میں کامیابی سے نافذ کیا گیا ہے، اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر اسپتالوں میں 85 ضروری طبی آلات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔