خیبرپختونخوا کے علاقے ملاکنڈ اور گرد و نواح میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ملاکنڈ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 اور گہرائی 126 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ملاکنڈ زلزلے کا مرکز پاک افغان بارڈر اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ بتایا جاتا ہے۔