کرم میں اب تک کروڑوں کی ادویات فراہم کی گئیں، مشیر صحت کے پی

خیبرپختونخوا کے مشیر صحت، احتشام علی نے کہا ہے کہ کرم میں کروڑوں روپے مالیت کی ادویات فراہم کی جا چکی ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر ایمرجنسی ادویات کی بڑی مقدار کرم بھیجی گئی ہے۔ 4 دسمبر سے لے کر اب تک پاڑہ چنار میں 11710 کلوگرام ادویات فراہم کی جا چکی ہیں، جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

احتشام علی نے مزید کہا کہ 4500 کلوگرام ادویات صدہ پہنچائی جا چکی ہیں اور ٹل و صدہ تک ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈی ایچ او ہنگو کو بھی ایمرجنسی ادویات دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک متعدد مریضوں کو علاج کے لیے کرم سے پشاور منتقل کیا جا چکا ہے۔