کرم کا مسئلہ حل کے قریب ہے، یہ ہم ہی حل کریں گے: وزیراعلیٰ پختونخوا کا اعلان

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ کرم کا مسئلہ حل کے قریب ہے ، یہ مسئلہ ہم ہی حل کریں گے۔

 پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ کرم میں امن کا مسئلہ 50 برسوں سے ہے، صوبے میں امن بحال کرنا ان کا کام ہے اور وہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  کرم کا مسئلہ حل کے قریب ہے ، یہ مسئلہ ہم ہی حل کریں گے۔

وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ ان کے پاس عوامی طاقت نہیں  یہ عوام کے پاس نہیں جا سکتے، ان کی کارکردگی معیشت سے نظر آتی ہے، وفاقی حکومت اور پنجاب خسارے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی طاقت سےبانی پی ٹی آئی آزاد ہونگے، بیرونی طاقت کی ہمیں ضرورت نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان نےخود مانا، انہوں نےبانی پی ٹی آئی کی حکومت گرائی تھی، بعد میں مولانانےکہا باجوہ اور اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی نے امریکا کے کہنے پرحکومت گرائی، جب گرانے والے خود کہہ رہےہیں تو ہمارے کہنےکی ضرورت نہیں۔