پارا چنار میں امن معاہدے کیلئے گرینڈ جرگہ آج ہوگا

پارا چنار میں امن معاہدے کیلئے گرینڈ جرگہ آج ہوگا، منگل کو گرینڈ جرگہ ممبر کے مطابق گرینڈ جرگہ میں دونوں جانب سے اراکین غیر حاضر تھے، گزشتہ جرگہ اراکین آج نہ پہنچ سکے، اراکین پورے نہ ہونے کی بنا پر جرگہ ملتوی کر دیا گیا۔جرگہ ممبر ذرائع کے مطابق گرینڈ جرگہ بدھ کو دوبارہ کمشنر کوہاٹ کی صدارت میں ہوگا، گرینڈ جرگہ کوہاٹ میں منعقد ہوگا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج دونوں فریقین کے درمیان معاہدے کا قوی امکان ہے،دونوں فریقین تقریباً تمام نکات پر متفق ہیں، خیبر پختونخوا حکومت تنازعے کے پائیدار اور دیرپا حل کیلئغ کوشاں ہے۔