محکمہ ہائر ایجوکیشن کو پہلے مرحلے میں 5 ہزار لیپ ٹاپ موصول

محکمہ ہائر ایجوکیشن کو پہلے مرحلے میں 5 ہزار لیپ ٹاپ موصول ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کو 5 ہزار لیپ ٹاپ موصول ہوگئے ہیں،محکمہ ہائرایجوکیشن نے 40 ہزار لیپ ٹاپ دینے کا منصوبہ بنایا تھا،حکومت پنجاب نے طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کیلئے 10 ارب روپے مختص کئے، لیپ ٹاپ سکیم جنوری کے تیسرے ہفتے میں شروع کی جائے گی۔

لیپ ٹاپ سکیم کیلئے درخواستیں آن لائن پورٹل پر وصول کی جائیں گی،جنوری کے چوتھے ہفتے میں طلبہ کو پہلے مرحلے میں 5 ہزار لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے،طلبہ کو دیئے جانیوالے لیپ ٹاپ تیرہویں جنریشن کے ہوں گے،لیپ ٹاپ جدید، ایڈوانس مشین، انٹر کور سیون کے حامل ہوں گے۔