کرم پارا چنار شاہراہ بدستور بند ہے اور امدادی سامان کی ترسیل نہیں ہوسکی ہے۔ سامان سے بھرے 80 ٹرک ٹل میں موجود ہیں، جن کے بارے میں تاجروں کا دعویٰ ہے کہ وہ امدادی سامان نہیں بلکہ تاجروں کا سامان ہےِ حکومت اسے امدادی سامان بتا رہی ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کلیرنس ملتے ہیں امداد روانہ کر دی جائے گی، کرم میں ہرصورت امن قائم ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرم نے فوجی آپریشن کومسترد کردیا ہے۔