تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی نے خیبر پختونخوا کے وزرا سے 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ مانگ لی ہے، وزراء کو 30 جنوری تک رپورٹ مشیر اینٹی کرپشن کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کابینہ ممبران کے لیے ٹول کٹ جاری کر دی گئی ہے، کمیٹی نے کابینہ ارکان کو محکموں کے نظام کو شفاف، کرپشن سے پاک، عوام دوست بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ٹول کٹ کے مطابق جامع تحریری جواب تیار کر کے 30 جنوری 2025 تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، وزرا محکموں کی رپورٹ مشیر انسداد بدعنوانی مصدق عباسی کو جمع کرائیں گے۔
کابینہ ممبران کی کارکردگی کا ٹول کٹ کے مطابق ششماہی جائزہ لیا جائے گا، کارکردگی کا انڈیکس تیار کر کے اسے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور بانی چیئرمین کو بھیجا جائے گا۔