aضلع کرم کے لیے امدادی سامان کا پہلا قافلہ اب تک روانہ نہ ہو سکا۔
پھل، سبزی، پولٹری سمیت تاجروں کے 80 گاڑیوں پر مشتمل سامان کا قافلہ ہنگو کی تحصیل ٹل میں موجود ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق روڈ کلیئرنس ملتے ہی قافلہ روانہ کیا جائے گا۔
ٹل پاراچنار شاہراہ آج بھی ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند ہے، روڈ پر صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ ہے۔
پولیس کی جانب سے لوگوں کو کرفیو کے دوران مین روڈ پر آنے سے گریز کی ہدایتکی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ضلع کرم میں اسلحے کی نمائش اور 5 افراد کے اجتماع پر پابندی نافذ ہے۔
دوسری جانب بگن فائرنگ کے بعد راستوں کی بندش اور بدامنی کے خلاف احتجاجی دھرنا کرم پریس کلب سے ختم کر کے مندوری میں جاری ہے۔
امدادی سامان کا قافلہ 4 جنوری کو کرم کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن بگن میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد قافلہ روانہ نہیں ہو سکا تھا۔
زخمی ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ محسود کی جگہ اشفاق خان کو ڈپٹی کمشنر کرم تعینات کیا گیا ہے۔