مختلف رنگ کے لباس انسانی صحت کو کیسے متاثر کرتے ہیں؟

ہم سے تقریباً سبھی کپڑے پہنتے وقت ان کے رنگوں پر دھیان نہیں دیتے لیکن کپڑوں کا رنگ بھی انسان کی صحت کو کئی طریقوں سے متاثر کر سکتا ہے۔ جلد سے لے کر آپ کے برتاؤ تک مختلف جسمانی و نفسیاتی افعال پر رنگوں کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مختلف رنگوں کے کپڑے جسم اور ذہن پر درج ذیل اثرات مرتب کرتے ہیں

گہرا رنگ: گہرے رنگ کے کپڑے زیادہ سورج کی روشنی جذب کرتے ہیں، جو آپ کو زیادہ تپش محسوس کرانے، زیادہ پسینہ آنے اور دھوپ میں جلن کا سبب بن سکتا ہے۔

ہلکا رنگ: ہلکے رنگ کے کپڑے سورج کی روشنی کو منعکس کرتے ہیں جو آپ کی جلد کو ٹھنڈا رکھتا ہے اور گرمی یا تکلیف کو کم کرتا ہے۔

اسی طرح کپڑوں کے رنگ پہننے والے کے موڈ اور جسمانی افعال پر بھی اثرانداز ہوسکتے ہیں

نفسیات

رنگ آپ کے مزاج، جسمانی رد عمل اور یہاں تک کہ آپ کے آس پاس کے لوگوں کے مزاج کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔

اندرون جسم تبدیلیاں

بعض رنگ جسمانی تبدیلیوں سے بھی منسلک ہو سکتے ہیں جیسے بلڈ پریشر میں اضافہ، میٹابولزم اور آنکھوں پر دباؤ۔

’زہریلے‘ رنگ

کچھ مینوفیکچررز رنگوں میں ایسے مصنوعی مرکبات ملاتے ہیں جس کی وجہ سے کپڑوں میں جینیاتی تبدیلیوں اور کینسر کا باعث بننے والے مادے پیدا ہوسکتے ہیں۔