موبائل فون کی بیل بجتے ہی دل کی دھڑکنیں تیز، نوجوان نسل عجیب و غریب مرض میں مبتلا

برطانیہ سمیت دنیا بھر میں نوجوان نسل میں عجیب و غریب مرض، موبائل فون کی بیل ہوتے ہی اختلاج قلب شروع، دل کی دھڑکنیں تیز اورتیزہوجاتی ہیں، موبائل فون سننا چھوڑ دیا، میسیج پر گذارا کرنے لگے۔

ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ سمیت دنیا بھر کے نوجوانوں میں ایک عجیب و غریب فوبیا پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے محض برطانیہ میں ایسے 25 لاکھ نوجوان ہیں جن کی موبائل فون کی بیل سن کر ہی ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں اور دل کی دھڑکنیں بڑھنے لگتی ہیں ۔

ماہرین نفسیات کا کاکہناہے اس مرض یا فوبیا کو ’’کال اینگزائٹی‘‘ یا ’‘ ٹیلی فوبیا’’ کہا جاتا ہے ۔

تحقیق کے مطابق ٹیلی فوبیا دراصل ذہنی تناؤ یا اینگزائٹی کی ہی ایک شکل ہے جس کے باعث مریض کی نہ تو کہیں آنے جانے کی خواہش ہوتی ہے نہ وہ کسی سے گفتگو کرنا چاہتے ہیں حتی کو فون پر بیل کا جواب دینا تھی ان کے لئے ایک مصیبت بن جاتی ہے ۔

اس تناؤ کے باعث نوجوان الگ تھلگ ہوکر رہتے ہیں اور زندگی میں ان کی دل چسپی کم ہوتے ہوتے ختم ہوجاتی ہے۔ اور جب کبھی فون کی گھنٹی بج اٹھے تو اس کا جواب دینا تو درکنار اسے سن کر ہی ان کے دل کی دھڑکنیں تیز ہوجاتی ہیں۔ بیشتر نوجوان پیغامات کے تبادلے سے ہی کام چلاتے ہیں اور بہت کم ایک دوسرے سے فون پر بات کرتے ہیں۔

ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ 18 سے 34 سال کے 70 فیصد لوگوں کو میسج پر بات کرنا پسند ہے، اور یہی ان کا کمفرٹ زون ہے۔

برطانیہ کے ناٹنگھم کالج میں اس مرض میں مبتلا نوجوانوں کے علاج اور کونسلنگ کے لئے خصوصی کورس شروع کئے گئے ہیں تاکہ وہ اس فوبیا سے باہر آکر ایک نارمل زندگی شروع کر سکیں۔