طلاق یافتہ والدین کے بچوں میں فالج کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، تحقیق

ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ طلاق یافتہ والدین کے بچوں میں فالج کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔


جریدے PLOS One میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان عمر رسیدہ افراد میں فالج کا خطرہ 61 فیصد زیادہ ہوتا ہے جن کے بچپن یا نوعمری میں والدین طلاق لے چکے ہوں۔

محققین نے کہا کہ اس صورت حال میں فالج کے خطرے کی سطح ذیابیطس اور ڈپریشن جیسے عوامل کے برابر ہے۔

سرکردہ محقق اور اونٹاریو کی ٹنڈیل یونیورسٹی میں سائیکالوجی کی لیکچرر، میری کیٹ شلکے نے نیوز ریلیز میں کہا کہ فالج سے وابستہ زیادہ تر معروف عوامل جیسے سگریٹ نوشی، جسمانی غیرفعالیت، کم آمدنی اور تعلیم، ذیابیطس، ڈپریشن کو بھی اگر نظرانداز کیا جائے تو والدین نی طلاق بڑی عمر میں فالج ہونے کے امکانات 61 فیصد زیادہ کردیتی ہے۔