عوام سڑکوں پر آئیں گے تو ایوانوں میں زلزلہ برپا ہو گا، مولانا فضل الرحمان

مردان: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام سڑکوں پر آئیں گے تو ایوانوں میں زلزلہ برپا ہو گا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ اور میری پارلیمنٹ عوام ہے۔ عوام سڑکوں پر آئیں گے تو ایوانوں میں زلزلہ برپا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی جدوجہد نہیں چھوڑی۔ میدان میں رہیں گے اور تمہارے ایوانوں تک پہنچیں گے۔

فلسطین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کہتا ہے سعودی عرب میں فلسطینیوں کو آباد کریں گے۔ فلسطینی غزہ پر بمباری کے باوجود ڈٹے رہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں 50 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے مگر مجاہدین ڈٹے رہے۔ اور ہم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔