متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت 7 ممالک نے مزید 76 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ ہونے پر 3، بھیک مانگنے پر 4 ،منشیات کیسز میں ملوث ہونے پر 6، معاہدے کی خلاف ورزی پر 27، زائد المیعاد قیام پر 4، کام سے مفرور ی پر 2، جعلسازی پر 2 اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے پر 2 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ سری لنکا میں امیگریشن سے انکار کرنے پر ایک ، امارات میں منشیات کیسز میں ملوث ہونے پر 2، پاسپورٹ گمشدگی پر 2 اور جیل قید 3 افراد کو رہا کرکے واپس بھیج دیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق آذربائیجان سے ایک، عراق سے زائد المیعاد قیام پر ایک ، غیر قانونی داخلے پر 6 اور ممنوعہ امیگرینٹ ہونے پر ملائیشیا سے 2 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اٹلی میں بلیک لسٹ ہونے پر ایک ، سینیگال سے 3 جبکہ امارات میں انسانی سمگلنگ کے شبہ میں 2 پاکستانیوں کو حراست میں لے کر واپس بھیجا گیا جنہیں انسداد ہیومن ٹریفک کنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔