پاکستان آئی ایم ایف سے نیا پروگرام لینے کیلئے تیار

پاکستان انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) سے نیا پروگرام لینے کے لیے تیار ہوگیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان سے موسمیاتی لچک فنڈ کے تحت 26ویں پروگرام کیلئے مذاکرات کرے گا۔ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا نیا وفد 24 فروری کو پاکستان پہنچے گا۔

پاکستان کو مذاکرات میں کامیابی پر موسمیاتی لچک فنڈ سے ایک ارب ڈالر سے زائد حاصل ہوگا۔ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں ایک ہفتہ قیام کرے گا۔ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کا یہ پہلا موسمیاتی پروگرام ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل بنگلا دیش بھی اس فنڈ سے مستفید ہو چکا ہے۔ پاکستان کے جاری ای ایف ایف پروگرام کے لیے آئی ایم ایف کا الگ مشن آئے گا۔ آئی ایم ایف کا دوسرا وفد 4 مارچ کو پاکستان آئے گا۔ ای ایف ایف پروگرام پر مذاکرات 4 سے 14 مارچ تک جاری رہنے کی توقع ہے۔