قومی کرکٹ ٹیم کے نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے تیاریاں جاری ہیں، جہاں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ٹی 20 اسکواڈ میں بابراعظم کی شمولیت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے، جبکہ ون ڈے ٹیم میں ان کی شمولیت سے متعلق حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹی 20 اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ نئے ٹیلنٹ کو آزمایا جا سکے۔
دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد بابراعظم آج کل کرکٹ سے ہٹ کر پیڈل ٹینس کھیلنے میں مصروف ہیں، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔