رمضان میں شدید لوڈ شیڈنگ، گورنر خیبرپختونخوا کا وزیر اعظم کو خط

گورنر خیبرپختونخوا نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا ایک ایسا صوبہ ہے جو وافر مقدار میں بجلی اور قدرتی گیس پیدا کرتا ہے، مگر اس کے باوجود یہاں کے عوام کو ان سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

گورنر کا کہنا تھا کہ رمضان میں بجلی اور گیس کی بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، اور وزیر اعظم کی جانب سے لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے اعلان پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ خاص طور پر سحری، افطاری اور عبادات کے اوقات میں بجلی اور گیس کی بندش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیں اور خیبرپختونخوا میں بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائیں۔