تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دائمی ذہنی تناؤ نوجوان خواتین میں فالج کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔
محققین نے جرنل نیورولوجی میڈریٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا کہ ذہنی تناؤ خواتین میں فالج کے خطرے کو 78 فیصد تک بڑھا دیتا ہے، جب کہ مردوں میں ایسا اثر نہیں پایا گیا۔
فن لینڈ کے ہیلسنکی یونیورسٹی اسپتال کے نیورولوجسٹ ڈاکٹر نکولس مارٹینیز نے کہا کہ اس بات کو سمجھنے کے لیے مزید تحقیق ضروری ہے کہ خواتین کو مردوں کے مقابلے میں فالج کا خطرہ کیوں زیادہ ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین میں معتدل تناؤ کے مقابلے میں زیادہ تناؤ میں فالج کا خطرہ زیادہ کیوں ہوتا ہے، اس پر بھی تحقیق کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر نکولس نے کہا کہ تناؤ کے اثرات کو بہتر سمجھنا ان فالجوں کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔