کیا آپ روزانہ ایک سیب کھانے کے یہ حیران کن فائدے جانتے ہیں؟

کیا واقعی روزانہ ایک سیب کھانے سے ڈاکٹر سے دور رہا جا سکتا ہے؟ طبی ماہرین کے مطابق کسی حد تک یہ بات درست ہے۔

سیب دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھائے جانے والے پھلوں میں شامل ہے اور اس میں غذائی اجزا کی بھرمار ہوتی ہے، جن میں فائبر، وٹامن سی، وٹامن کے، میگنیشیم، کاپر اور اینٹی آکسائیڈنٹس شامل ہیں۔

سیب کے چند حیران کن فوائد:

 وزن میں کمی: سیب میں فائبر اور پانی کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے بھوک کم محسوس ہوتی ہے، جو وزن گھٹانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
 دل کی صحت: سیب کھانے سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کنٹرول میں رہتی ہے، جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
 ذیابیطس سے بچاؤ: تحقیق کے مطابق سیب کھانے سے ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ 18 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔
 کینسر سے ممکنہ تحفظ: سیب میں اینٹی آکسائیڈنٹس کی موجودگی مخصوص اقسام کے کینسر سے بچانے میں مدد دے سکتی ہے۔
 معدے کی صحت: فائبر کی زیادہ مقدار معدے کے لیے مفید بیکٹریا کی نشوونما میں مدد دیتی ہے، جو ہاضمے کو بہتر کرتی ہے۔
 دمہ اور دماغی صحت: سیب میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سانس کی نالی کے ورم کو کم کرنے اور دماغ کو تحفظ دینے میں مددگار ہو سکتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق سیب کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے، تاہم کسی بھی صحت سے متعلق مسئلے پر معالج سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔