ٹک ٹاک کا نیا فیچر، نوجوانوں کی پسند نہیں

ٹک ٹاک نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جو کم عمر صارفین کو پسند نہیں آئے گا، لیکن اس کا مقصد نوجوانوں کی حفاظت کرنا ہے۔

ٹک ٹاک کا فیملی پیرنگ ٹول پہلے ہی دستیاب ہے جس سے والدین اسکرین ٹائم محدود کر سکتے ہیں اور مخصوص مواد کو بلاک کر سکتے ہیں۔

اب اس ٹول میں مزید فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں تاکہ والدین دیکھ سکیں کہ ان کے بچے کن افراد سے میل جول کر رہے ہیں اور ایپ تک رسائی کے وقت کا فیصلہ کر سکیں۔

پہلا فیچر "ٹائم اوے" ہے جس سے والدین ٹک ٹاک کی دستیابی کو محدود وقت کے لیے ناممکن بنا سکیں گے۔

والدین یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ ان کے بچے کس کو فالو کر رہے ہیں یا ان کو کون فالو کر رہا ہے۔

اس فیچر سے والدین اپنے بچوں کی چیٹ کے حوالے سے زیادہ تیار ہوسکیں گے اور ڈیجیٹل تدریسی صلاحیتوں سے لیس کر سکیں گے۔

تیسرا فیچر اسکرین ٹائم محدود کرنے سے متعلق ہے۔ اس فیچر کے تحت 16 سال سے کم عمر صارفین کے لیے رات 10 بجے کے بعد ٹک ٹاک ویڈیوز غائب ہو جائیں گی اور آرام دہ موسیقی بجے گی۔