آپ کی ایک عام عادت جو اسمارٹ فون کی بیٹری تباہ کر رہی ہے؟

کیا آپ کا فون بیٹری جلد ختم ہو جاتی ہے؟ اگر ہاں، تو ہو سکتا ہے کہ اس کی سب سے بڑی وجہ آپ کی اپنی ہی ایک عام غلط عادت ہو!

زیادہ تر لوگ اپنے اسمارٹ فون کو 100 فیصد چارج کرنے کو معمول بنا لیتے ہیں، خاص طور پر رات بھر چارجر سے جوڑے رکھنا ایک عام رویہ بن چکا ہے۔ لیکن ماہرین کے مطابق، یہ عمل بیٹری کی زندگی کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

رات بھر فون چارجنگ پر چھوڑنا خطرناک کیوں؟

ماہرین کے مطابق، مکمل چارجنگ بیٹری کی طویل مدتی کارکردگی کو متاثر کرتی ہے۔ ہر بار جب آپ فون کو 100 فیصد چارج کرتے ہیں، تو بیٹری پر اضافی وولٹیج آتا ہے جو اس کے کیمیکل کمپوزیشن کو نقصان پہنچاتا ہے۔

اسمارٹ فون مینوفیکچررز بھی صارفین کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ فون کو زیادہ دیر تک چارجنگ پر نہ چھوڑیں۔ بہترین پرفارمنس کے لیے، بیٹری کو 30 سے 70 فیصد کے درمیان چارج رکھنا سب سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

بیٹری لائف کو متاثر کرنے والی چند عام غلطیاں

 ہر بار 100 فیصد چارج کرنا: ماہرین کے مطابق، مکمل چارجنگ سے بیٹری 10 سے 15 فیصد زیادہ تیزی سے خراب ہوتی ہے۔
 زیرو پر آ کر چارج کرنا: فون بیٹری کو 0 فیصد پر آنے سے پہلے ہی چارج کرنا چاہیے، کیونکہ مکمل ڈسچارج ہونے سے بیٹری پر غیر ضروری دباؤ بڑھتا ہے۔
 چارجنگ کے دوران درجہ حرارت کا بڑھ جانا: اگر فون بہت زیادہ گرم ہو رہا ہو، تو اسے چارجنگ سے ہٹا دینا چاہیے کیونکہ اضافی گرمی بیٹری کی عمر کم کر سکتی ہے۔
 نرم سطحوں پر چارج کرنا: فون کو بستر یا تکیے کے نیچے چارج پر نہ رکھیں، کیونکہ گرمی جمع ہونے سے آگ لگنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ لکڑی یا پتھر کی سطح پر چارج کرنا زیادہ محفوظ ہے۔

بیٹری لائف بڑھانے کے لیے مفید ٹپس

 فون کو 20-80 فیصد کے درمیان چارج کریں – یہ بیٹری کی عمر بڑھانے کا بہترین طریقہ ہے۔
 رات بھر چارجنگ سے گریز کریں – اگر بہت ضروری ہو تو اسمارٹ چارجنگ آپشن آن کریں جو چارجنگ کو خودکار طور پر روک دیتا ہے۔
 اورجنل چارجر اور کیبل استعمال کریں – غیر معیاری چارجر بیٹری کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔
 زیادہ درجہ حرارت سے بچائیں – اگر فون زیادہ گرم ہو رہا ہے، تو اسے فوراً چارجنگ سے ہٹا دیں۔

ایپل اور اینڈرائیڈ کے جدید بیٹری فیچرز

ایپل کے آئی فونز میں ایک بیٹری چارجنگ آپشن موجود ہے جو خودکار طور پر چارجنگ کو 80 فیصد پر روک دیتا ہے، تاکہ بیٹری کی عمر طویل ہو۔ کچھ اینڈرائیڈ فونز میں بھی ایسی بیٹری ہیلتھ فیچرز دستیاب ہیں، جو صارفین کو بہتر چارجنگ مینجمنٹ کی سہولت دیتے ہیں۔

اگرچہ کبھی کبھار 100 فیصد چارج کرنا نقصان دہ نہیں، مگر روزانہ ایسا کرنا بیٹری کے لیے اچھا نہیں۔ خاص طور پر اگر آپ لمبے سفر پر جا رہے ہوں یا بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہو، تو مکمل چارجنگ ایک ضرورت بن سکتی ہے۔

لیکن اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے فون کی بیٹری زیادہ عرصے تک اچھی کارکردگی دکھائے، تو آج ہی اپنی چارجنگ عادات بدلیں۔