ایپل کی جانب سے فولڈ ایبل آئی فون کی لانچ کی تاریخ سامنے آگئی


حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 کے آخر یا 2027 کے آغاز تک متعارف ہو سکتا ہے۔ اس فون کا ڈسپلے کتاب کی طرح کھلنے والا ہوگا، جو بند ہونے پر 5.5 انچ اور کھلنے پر 7.8 انچ ہو جائے گا۔

اس کی قیمت 2,000 سے 2,500 ڈالر کے درمیان ہونے کا امکان ہے، اور ماہرین کا خیال ہے کہ یہ منفرد ڈیزائن اور جدید خصوصیات کی وجہ سے نئے فروخت کے ریکارڈ قائم کرے گا۔