گوگل کا جدید اے آئی فیچر تجرباتی طور پر پیش

معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ایک نئے اے آئی اونلی سرچ ٹول کی آزمائش کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ نیا فیچر گوگل کی جانب سے اپنے پلیٹ فارم پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیچرز کے مکمل انضمام کے منصوبے کا حصہ ہے۔

اس جدید فیچر کو گوگل کے جیمنائی 2.0 ایجنٹ سے منسلک کیا گیا ہے، جو ویب لنکس دکھانے کے بجائے براہ راست سوالات کے زبانی جوابات فراہم کرتا ہے۔

گوگل نے اپنے بلاگ میں کہا ہے کہ صارفین اب کوئی بھی سوال کریں گے تو انہیں سرچ انڈیکس سے معلومات نکال کر تفصیلی جواب اے آئی فراہم کرے گا، جس سے سرچ کا انداز بدل جائے گا۔