ٹیکنالوجی کا نیا انقلاب: گھریلو کام کاج کیلئے جدید اے آئی روبوٹ متعارف

ناروے کی روبوٹکس کمپنی 1X نے "نیو گاما" کے نام سے نیا AI سے چلنے والا ہیومنائیڈ روبوٹ پیش کر دیا۔ یہ جدید روبوٹ گھریلو کاموں میں مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو کپڑے دھونے، صفائی کرنے اور چائے پیش کرنے جیسی ذمہ داریاں نبھا سکتا ہے۔
روبوٹ کی ڈیزائننگ میں جاپانی کمپنی شیما سیکی نے اہم کردار ادا کیا، جنہوں نے روبوٹ کو انسانی شکل دینے کے لیے نرم کپڑے کا سوٹ بنایا۔
گزشتہ چند ماہ میں روبوٹکس کی دنیا میں بڑی پیش رفتیں دیکھنے میں آئیں، تاہم نیو گاما کی خاصیت یہ ہے کہ یہ روزمرہ کے معمولات میں مددگار ثابت ہوگا۔