ایپل رواں سال موسم خزاں میں آئی فون 17 پرو میکس، جسے ”آئی فون 17 ایئر“ بھی کہا جا رہا ہے، متعارف کرانے کیلئے تیار ہے۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق، یہ نیا ماڈل جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا۔
آئی فون 17 پرو میکس میں 6.9 انچ کا الٹرا ریٹینا ”XDR 3.0“ ڈسپلے شامل ہوگا، جو ProMotion 2.0 ٹیکنالوجی کے ساتھ 240 ہرٹز تک کا ایڈاپٹیو ریفریش ریٹ فراہم کرے گا۔ کیمرے کے شعبے میں بھی نمایاں بہتری کی گئی ہے، جس میں 200 میگا پکسل کا مرکزی سینسر اور جدید ترین اے آئی پر مبنی فوٹوگرافی فیچرز شامل ہوں گے، جو کم روشنی میں بھی شاندار تصاویر لینے کی صلاحیت رکھیں گے۔
نئے ماڈل کا ڈیزائن مزید پتلا اور جدید ہوگا، جس میں Titanium 2.0 فریم کا استعمال کیا گیا ہے، جو فون کو ہلکا اور زیادہ پائیدار بنائے گا۔ بیٹری کی کارکردگی بھی بہتر بنائی گئی ہے، جو ممکنہ طور پر 48 گھنٹوں تک چل سکے گی اور اسے سولر اسسٹڈ چارجنگ ٹیکنالوجی سے سپورٹ کیا جائے گا۔
آئی فون 17 پرو میکس کو ایپل کے نئے A19 بایونک چپ سے تقویت دی گئی ہے، جو نہ صرف غیر معمولی پروسیسنگ اسپیڈ فراہم کرے گی بلکہ توانائی کی بچت میں بھی معاون ثابت ہوگی۔ یہ نیا ماڈل جدید ترین iOS 18 پر چلے گا، جو جدید ترین مصنوعی ذہانت (AI) کے فیچرز سے مزین ہوگا۔
مزید برآں، آئی فون 17 پرو میکس میں 6G کنیکٹیویٹی کے ساتھ جدید ترین سیکیورٹی فیچرز بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں، جن میں کوانٹم سکیور فیس آئی ڈی شامل ہوگی۔