کیا موروثیت ذیابیطس کی وجہ ہے یا طرز زندگی؟

ذیابیطس ایک پیچیدہ بیماری ہے جس کی کئی اقسام ہیں اور اس کی کوئی واضح وجہ نہیں ہوتی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی خاندان میں ذیابیطس کی تاریخ موجود ہو، تو خاندان کے افراد میں بھی ذیابیطس کا خطرہ زیادہ ہو سکتا ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اسے وراثت میں حاصل کرتے ہیں۔

کچھ لوگوں میں جینیاتی عوامل ذیابیطس کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں، تاہم، کسی بھی فرد کو یہ بیماری وراثت میں نہیں ملتی، اس لیے خطرے کو کم کرنے کے اقدامات موجود ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹائپ 2 ذیابیطس خاندانوں کو کیسے متاثر کرتا ہے، یہ جان کر مؤثر حفاظتی اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

ذیابیطس کی اقسام میں جینیاتی عوامل کا کردار مختلف ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، ٹائپ 2 ذیابیطس میں طرز زندگی کے عوامل جینیاتی عوامل سے زیادہ اثر رکھتے ہیں۔

یہ سمجھنا کہ جینز، طرز زندگی، اور ماحول کس طرح ذیابیطس پر اثرانداز ہوتے ہیں، یہ متاثرہ شخص کو اس بیماری اور اس کی پیچیدگیوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔