ایک نئی تحقیق کے مطابق، لکڑی کی اسٹک چبانے سے دماغ میں اینٹی آکسیڈینٹ گلوٹاتھیون کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے، جو آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
جنوبی کوریا کے محققین نے ایک مطالعے میں 52 طلبا کو دو گروپوں میں تقسیم کیا، جن میں سے ایک گروپ کو چیونگم اور دوسرے کو لکڑی کی اسٹکس دی گئیں۔
تحقیق نے دکھایا کہ لکڑی کی اسٹک پانچ منٹ تک چبانے سے دماغی افعال بہتر ہو سکتے ہیں اور اینٹی آکسیڈنٹس کی سطح بڑھ سکتی ہے.