تربوز گرمیوں کا ایک پسندیدہ پھل ہے، جو نہ صرف ذائقے میں لذیذ ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ یہ سرخ رنگ کا مزیدار پھل مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ جسم کو ضروری غذائیت بھی فراہم کرتا ہے۔
سورج کی شعاعوں سے بچاؤ:
تربوز میں موجود "لائیکوپین" نامی اینٹی آکسائیڈنٹ سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے محفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
دل کی صحت کے لیے بہترین:
تربوز میں موجود "Citrulline" بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے، جبکہ "لائیکوپین" دل کے امراض سے بچاؤ میں معاون ہے۔
آنکھوں کی حفاظت:
تربوز کا ایک ٹکڑا روزانہ درکار وٹامن اے کی 9 سے 11 فیصد مقدار فراہم کرتا ہے، جو بینائی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
پانی کی کمی سے بچاؤ:
تربوز کا 90 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے، جو جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے اور تھکاوٹ سے بچاتا ہے۔
ورزش کے بعد بہترین توانائی کا ذریعہ:
تربوز میں موجود پانی اور غذائی اجزاء جسمانی سرگرمیوں کے بعد توانائی فراہم کرتے ہیں اور پٹھوں کی اکڑن کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
وزن میں کمی کا ذریعہ:
تربوز میں فائبر کی موجودگی پیٹ کو بھرنے کا احساس دلاتی ہے اور وزن کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔
بیج بھی مفید:
تربوز کے بیجوں میں پروٹین اور دیگر غذائی اجزاء شامل ہیں جو جسم کے لیے فائدہ مند ہیں۔