وزن کے اتار چڑھاؤ سے موت کا خطرہ، ماہرین

ایک تحقیق کے مطابق دل کی بیماری میں مبتلا موٹے افراد میں وزن کے تیزی سے اتار چڑھاؤ سے موت کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

انگلیا رسکن یونیورسٹی کی تحقیق میں 14 سالہ مطالعے کے دوران وزن میں تبدیلی کو اموات کے ساتھ جوڑا گیا۔

ماہرین نے خبردار کیا کہ ڈاکٹروں کو وزن کم کرنے والی ادویات کے استعمال کے دوران ان خطرات کا خیال رکھنا چاہیے۔