بڑھی ہوئی ٹھوڑی یا ڈبل چن چہرے کی خوبصورتی کو متاثر کر سکتی ہے، لیکن خوشخبری یہ ہے کہ چند آسان ورزشیں اور غذا میں تبدیلیاں اس مسئلے کو کم کر سکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق جسمانی وزن میں اضافہ، جینیاتی عوامل، یا عمر بڑھنے کے باعث جلد کی لچک میں کمی ڈبل چن کا باعث بن سکتی ہے۔
اس سے نجات کے لیے سیدھا بیٹھ کر گردن کو پیچھے جھکانے اور جبڑے کو آگے بڑھانے کی مشق مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، متوازن غذا، کم چکنائی والی خوراک، اور چینی کا کم استعمال بھی چہرے کی اضافی چربی کم کر سکتا ہے۔
یاد رکھیں، ڈبل چن کا خاتمہ فوری ممکن نہیں، لیکن مستقل مزاجی کے ساتھ چند ماہ میں اس میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔