تونسہ میں ایچ آئی وی کی تشویشناک صورتحال، تین ماہ میں 100 سے زائد کیسز رپورٹ

تونسہ میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ نے تشویش بڑھا دی جہاں گزشتہ تین ماہ کے دوران 100 سے زائد افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان عثمان خالد کے مطابق دسمبر 2024 میں تونسہ میں صرف ایک ایچ آئی وی کیس رجسٹر ہوا تھا لیکن جب اسکریننگ کا دائرہ وسیع کیا گیا تو صورتحال کہیں زیادہ سنگین نکلی۔

ڈی سی کے مطابق متاثرہ افراد میں بڑی تعداد بچوں کی ہے جس سے معاملہ مزید حساس ہو گیا ہے۔ پھیلاؤ کی اصل وجوہات جاننے کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔