سائنس دانوں نے برازیل میں چمگادڑوں میں ایک نیا کورونا وائرس دریافت کیا ہے جو مہلک Middle East Respiratory Syndrome (MERS-CoV) سے مشابہت رکھتا ہے۔
محققین کے مطابق اس وائرس کی جینیاتی ترتیب مرس وائرس کے جینوم سے 72% تک مشابہت رکھتی ہے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ انسانوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے یا نہیں۔
یہ دریافت برازیل کے سائنس دانوں اور ہانگ کانگ یونیورسٹی کے محققین نے مشترکہ طور پر کی، اور اس پر مزید تحقیق جاری ہے۔